جہاز میں وہ ونڈو سیٹیں جن کے ساتھ ونڈو ہوتی ہی نہیں

جہاز میں وہ ونڈو سیٹیں جن کے ساتھ ونڈو ہوتی ہی نہیں
جہاز میں وہ ونڈو سیٹیں جن کے ساتھ ونڈو ہوتی ہی نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے لیے ٹکٹ بک کرواتے ہوئے اکثر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں ’ونڈوسیٹ‘ ملے، تاہم اکثر لوگ نہیں جانتے کہ ہوائی جہاز میں کچھ ایسی ونڈو سیٹیں بھی ہوتی ہیں جن کے ساتھ ’ونڈو‘ نہیں ہوتی۔ گزشتہ دنوں ایک ٹوئٹر صارف کیلی مارش نے اپنی ایک ٹویٹ میں شکوہ کیا کہ کس طرح انہوں نے اپنی طرف سے ونڈو سیٹ بک کرائی تھی مگر انہیں ایسی ونڈو سیٹ ملی جس کے ساتھ ونڈو ہی نہیں تھی۔

میل آن لائن کے مطابق کیلی مارش کی اس ٹویٹ پر مزید کئی لوگ بھی بتانے لگے کہ ان کے ساتھ بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے، وہیں کچھ لوگوں نے یہ سوال بھی کیا کہ آخر ان چند ونڈو سیٹوں کے ساتھ ونڈو کیوں نہیں بنائی جاتیں؟ ’دی پوائنٹس گے یوکے‘ کی سربراہ نکی کیلوین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان جگہوں پر ونڈوز کا نہ بنایا جانا لازمی ہوتا ہے کیونکہ ان جگہوں سے ایئر کنڈیشننگ پائپ اور دیگر تاریں وغیرہ گزاری گئی ہوتی ہیں۔

نکی کیلوین کا کہنا تھا کہ چونکہ ان چند ونڈو سٹوں کے ساتھ ونڈوز کا نہ ہونا ناگزیر ہوتا ہے لہٰذا مسافروں کو چاہیے کہ وہ بکنگ کے وقت ہی اس حوالے سے تسلی کر لیا کریں۔ تاکہ انہیں جہاز میں سوار ہونے کے بعد ذہنی کوفت سے نہ گزرنا پڑے اور ان کا سفر خوشگوار رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -