گھر کی دیوار سے ملنے والا کرنسی نوٹوں کا بیگ آدمی کیلئے نحوست بن گیا

گھر کی دیوار سے ملنے والا کرنسی نوٹوں کا بیگ آدمی کیلئے نحوست بن گیا
گھر کی دیوار سے ملنے والا کرنسی نوٹوں کا بیگ آدمی کیلئے نحوست بن گیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک بلڈر کو ایک گھر کی دیوار سے کرنسی نوٹوں سے بھرا ہوا بیگ ملا مگر اس کی یہ دریافت نعمت کی بجائے نحوست ثابت ہوئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق باب کٹس نامی یہ بلڈر لیک ایری، کلیولینڈ کے قریب واقع اس گھر میں کام کر رہا تھا جہاں یہ بیگ دیوار میں چھپایا گیا تھا جس میں تین لاکھ ڈالر کی رقم تھی۔

اس دریافت پر ڈون اسٹیٹ نامی پراپرٹی فرم سمیت 21لوگ اس رقم کے وارث کے طور پر سامنے آ گئے اور ایک قانونی جنگ کا آغاز ہو گیا۔ کئی لوگوں کی طرف سے باب کٹس پر رقم چوری کرنے کا مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔ الغرض ، جتنی رقم باب کٹس نے دریافت کی تھی، اس میں سے صرف 40ہزار ڈالر کی رقم بچی، باقی تمام رقم قانونی کارروائی پر خرچ ہو گئی۔

عدالت میں بچ جانے والی رقم میں سے 13.7فیصد باب کٹس کو دینے اور باقی تمام 20دعویداروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ دیا۔رپورٹ کے مطابق دیوار سے برآمد ہونے والے ڈالر کے نوٹ 1920ءمیں چھپنے والے نوٹ تھے، چنانچہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ یہ رقم کس نے اور کب دیوار میں چھپائی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -