سانحہ سول لائنز کے مزید 11 زخمی دم توڑگئے، شہداءکی تعداد 44 ہوگئی

سانحہ سول لائنز کے مزید 11 زخمی دم توڑگئے، شہداءکی تعداد 44 ہوگئی
سانحہ سول لائنز کے مزید 11 زخمی دم توڑگئے، شہداءکی تعداد 44 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج مزید 11زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کی تعداد 44ہوگئی ہے ۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونیوالے 157افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ 
دوسری جانب متاثرہ مسجد میں ریسکیوآپریشن تاحال جاری ہے جس میں اندھیرا ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ملبہ تاحال نہیں ہٹایا جاسکا۔ ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ بڑی سرچ لائٹس اور ہیوی مشنری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ، ملبے تلے دبے افراد کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ریسکیوآپریشن کی رفتار کو تیز نہیں کیا جارہا ،خطرہ ہے کہ اگر جلد بازی کی گئی تو مسجد کے مزید حصے بھی شہید ہوسکتے ہیں جس سے ملبے تلے دبے افراد کی جانوں کوخدشہ ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -