حساس ادارے کے 2 افسران کو قتل کرنے والے ملزم نے خود کشی کرلی

حساس ادارے کے 2 افسران کو قتل کرنے والے ملزم نے خود کشی کرلی
حساس ادارے کے 2 افسران کو قتل کرنے والے ملزم نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خانیوال میں حساس ادارے کے 2افسران کو قتل کرنیوالے ملزم عمر نیازی نے خود کشی کرلی۔ 
کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق تھل کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خودکو گولی مارلی ، عمرنیازی کالعدم تنظیموں سے تعلقات کی وجہ سے واچ لسٹ میں بھی شامل تھا۔ ملزم نے چند روزقبل خانیوال میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے  انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو شہید کردیا تھا ۔حساس اداروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس کی جانب سے ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -