سانحہ سول لائن،ملبے سے مزید 4لاشیں نکال لی گئیں ،شہداءکی تعداد 48ہوگئی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سول لائن میں شہید ہونیوالی مسجد کے ملبے کو ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے ، ریسکیو حکام نے ملبے سے 4لاشیں جبکہ 2افرادکوزخمی حالت میں ریسکیوکرلیا ہے جس کے بعدواقعے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 48جبکہ زخمیوں کی تعداد 159 ہوگئی۔حادثے میں ابتدائی طور پر 33افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بعدازاں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج مزید 11زخمی دم توڑ گئے تھے ،جس کے بعد شہید ہونیوالے افراد کی تعداد 44ہوگئی تھی۔