ایل سی سی بی کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا

ایل سی سی بی کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح ...
ایل سی سی بی کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کرکٹ کلب آف بلائنڈ کے زیر اہتمام نابینا کھلاڑیوں کے پانچویں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیاجس کا آغاز آج سے ہوا ہے اور یہ 2فروری تک جاری رہے گا۔ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب لاہور کرکٹ کلب آف بلائنڈ کے پیٹرن انچیف میاں محمد سعید ڈیرے والے ، معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر اور کامیڈین علی میر نے شرکت کی ۔

ٹورنامنٹ میں لاہور ، اسلام آباد، بہاولپور اور سرگودھا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنا منٹ علیم ڈار اکیڈمی جوہر ٹاون میں کھیلا جارہا ہے،ٹورنا منٹ میں ہر روزدو میچز کھیلے جائیں گے۔اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے لاہور کرکٹ کلب آف بلائنڈ کے پیٹرن انچیف میاں محمد سعید ، صدر عبد الرزاق اور جنرل سیکریٹری عامر اشفاق نے خصوصی محنت کی۔اس حوالے سے عامر اشفاق نے بتا یا کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے سپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن میں میکڈونلڈ ، zicآئل، جی ایم کیبل اور endureشامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں سعید ڈیرے والے نے بھی ٹورنا منٹ کے انعقاد کے لیے بھر پور مالی معاونت فراہم کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عامر اشفاق کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنا منٹ کے افتتاح پر افتخار ٹھاکر اور علی میر کی آمد نے ایونٹ پر چار چاند لگا دئیے جس پر ان کے بے حد مشکور ہیں ۔

 ٹورنا منٹ کا افتتاحی میچ بہاولپور اور سرگودھا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بہاولپور نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسلام آباد نے10وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

کھیل -