بیوروکریٹس اور ججز سے ایک ایک پلاٹ واپس لیا جائےگا،500ارب روپے کی بچت کا پلان تیار،رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

بیوروکریٹس اور ججز سے ایک ایک پلاٹ واپس لیا جائےگا،500ارب روپے کی بچت کا پلان ...
بیوروکریٹس اور ججز سے ایک ایک پلاٹ واپس لیا جائےگا،500ارب روپے کی بچت کا پلان تیار،رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی کفایت شعاری کمیٹی نے سرکاری اخراجات میں کمی کا پلان تیار کرلیا ہے 

کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں بیوروکریٹ اور ججز سے ایک ایک پلاٹ واپس لے کر نیلام کرنے کی سفارش کی گئی ہے، وزارتوں کے اخراجات میں 15فیصد کٹوتی اور تمام غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے وزراءاور اراکین اسمبلی کی مراعات میں کمی کی جائے ۔ کمیٹی نے سرکاری شعبوں کی خریداری پر پابندی اور پنشن ریفارمز پر عمل کی بھی سفارش کی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ اقدامات اٹھانے سے قومی خزانے کو 500ارب روپے کی بچت ہوگی۔

مزید :

قومی -