" مینیجرز کو مینیج کرنے کیلئے بھی مینیجر ہیں" مارک زکر برگ کا میٹا سے مزید ملازمین کی برطرفی کا اشارہ

" مینیجرز کو مینیج کرنے کیلئے بھی مینیجر ہیں" مارک زکر برگ کا میٹا سے مزید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حالیہ داخلی میٹنگ میں مزید برطرفیوں  کے امکان کا اشارہ دے دیا۔  کمپنی کی جانب سے  11 ہزار  سے زائد ملازمتوں میں کمی کے مہینوں بعد یہ خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹس میں مسٹر زکربرگ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ 'منیجنگ مینیجرز' کے مخالف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جو مینیجرز بڑی ٹیمیں بناتے ہیں انہیں معاوضہ نہیں دیا جانا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے مبینہ طور پر چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز کی تیاری  پر بھی تبادلہ خیال کیا جو آخر کار انجینئرز اور نان انجینئرز کو کوڈنگ میں مدد فراہم کریں گے۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا " مجھے نہیں لگتا کہ ہم ایک ایسا انتظامی ڈھانچہ چاہتے ہیں جس میں مینیجرز کو مینیج کرنے کیلئے بھی مینیجرز ہوں۔" پچھلے مہینے میٹا کے چیف پروڈکٹ آفیسر کے تبصروں کے ساتھ دیکھے جانے پر چھانٹی کا امکان اور بھی مضبوط نظر آیا۔ کرس کاکس نے کمپنی کے مواصلاتی پلیٹ فارم، ورک پلیس پر تنظیمی ڈھانچے کے ممکنہ 'موٹا ہونے' پر تبادلہ خیال کیا تھا۔