سالگرہ مناتے لوگوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک

سالگرہ مناتے لوگوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک
سالگرہ مناتے لوگوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک
سورس: Representational Image

  

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی افریقہ کی ایک بستی میں ہفتے کے آخر میں سالگرہ منا رہے لوگوں کے ایک گروپ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی  جس میں آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا، 'گھر کا مالک اپنی سالگرہ کا جشن منا رہا تھا جب دو نامعلوم بندوق بردار اتوار کی شام کو جنوبی بندرگاہی شہر  پورٹ الزبتھ  میں گھر کے صحن میں داخل ہوئے  اور مہمانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ  واقعے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر اب بھی ہسپتال میں اپنی جانوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مرنے والوں میں گھر کا مالک بھی شامل ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔  جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور یہاں   قتل کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -