سعودی عرب میں جنرل ساحر شمشاد کا اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،جنرل  ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات

سعودی عرب میں جنرل ساحر شمشاد کا اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹرز کا ...
سعودی عرب میں جنرل ساحر شمشاد کا اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،جنرل  ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا جہاں انہوں نے اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر اسلامی عسکری اتحاد کے قائم مقام جنرل سیکرٹری جنرل محمد المغیدی اور اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف نے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ساحر شمشاد کا بھرپور استقبال کیا. اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے درمیان باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا. 

جنرل ساحر شمشاد کو فکری، ابلاغی دہشتگردی کی فنڈنگ اورعسکری شعبوں میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے اسلامی اتحاد کی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا. جنرل ساحر شمشاد نے اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹر زکا دورہ کیا اور مختلف رکن مسلم ملکوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں. انہیں دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے تازہ صورتحال اور اسلامی فوجی اتحاد کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں پر نظر رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا. جنرل ساحر شمشاد نے دہشتگردی کے انسداد کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب جو  اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹرکا میزبان ہے ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انسداد میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے.

مزید :

قومی -