کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے شہر مچھ میں زور دار دھماکے کی اطلاعات ہیں، گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، شہر کی بجلی بند ہوگئی، فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر مچھ میں زور دار دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔دھماکے کے بعد کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہر کی بجلی بھی بند ہوگئی۔دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مچھ کے پہاڑی علاقے سے راکٹ فائر کیے گئے، واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔