ویوو نے 200 میگا پکسل‎ ZEISS APO ‎ٹیلی فوٹو کیمرہ اور ‏Dimensity‏ ‏‏9500 کے ساتھ‎ X300 Pro ‎متعارف کرا دیا

ویوو نے 200 میگا پکسل‎ ZEISS APO ‎ٹیلی فوٹو کیمرہ اور ‏Dimensity‏ ‏‏9500 کے ساتھ‎ X300 ...
ویوو نے 200 میگا پکسل‎ ZEISS APO ‎ٹیلی فوٹو کیمرہ اور ‏Dimensity‏ ‏‏9500 کے ساتھ‎ X300 Pro ‎متعارف کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پروموشنل ریلیز)‎ویوو نے باضابطہ طورپر‎ X300 Proمتعارف کرا دیا ‏جو ایک فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے اورموبائل فوٹوگرافی میں بہتری کے ساتھ ہر حالت میں ‏بہتر تجربہ فراہم کیا گیا ہے۔ انڈسٹری کے لیڈنگ پروفیشنل امیجنگ فلیگ شپ کے طور پر ‏پیش کیا جانے والا‎ X300 Proجدید ترین‎ ZEISS ‎آپٹکس، نیا اوربہتر‎ OriginOS ‎،‎ ‎Dimensity 9500 ‎چِپ سے اعلیٰ کارکردگی اور ڈیزائن میں مزید بہتری کے ساتھ آتا ہے۔ ‏یہ تمام خصوصیات ویوو کے ہر پہلو میں بہترین معیار فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی ‏کرتی ہیں اورموبائل ٹیکنالوجی میں ایک نیا معیار قائم کرتی ہیں۔
ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی محمد زُہیر چوہان نے کہا‎ ویوو ہمیشہ صارفین کی ضروریات کو سمجھنے اور انہیں بروقت پورا کرنے پر توجہ دیتا ‏ہے۔‎ X300 Pro ‎اس بات کی مثال ہے کہ ہم امیجنگ اور پروڈکٹ جدت میں کس طرح مزید ‏آگے بڑھ رہے ہیں‎ ‎اور روزمرہ مناظر کو پروفیشنل گریڈ امکانات میں بدل رہے ہیں۔
‎ X300 Proاپنی پروفیشنل امیجنگ کور کے گرد تیار کیا گیا ہے جہاں ویوو اور‎ ZEISS ‎کی شراکت کے تحت پریمیم موبائل آپٹکس کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے فوٹوگرافی کے ‏شوقین افراد کے لیے ایک نمایاں پیش رفت فراہم کی گئی ہے۔‎ 
اس سسٹم کی بنیاد بالکل نئے‎ 200 ‎میگا پکسل‎ ZEISS APO ‎ٹیلی فوٹو کیمرہ پر ہے جس ‏میں‎ Ultra-Sensing Sensor HPB ‎اور‎ CIPA 5.5 ‎ریٹیڈ اسٹیبلائزیشن شامل ہے جو اس ‏سیگمنٹ میں سب سے زیادہ مستحکم اور انتہائی واضح ٹیلی فوٹو شاٹس فراہم کرتا ہے۔ اس ‏کے ساتھ ‏‎ ZEISS Gimbal-Grade ‎مین کیمرہ اور‎ LYT-828‎سینسر موجود ہے جو حقیقی ‏لمحات کو ایسی شفافیت کے ساتھ محفوظ کرتا ہے جو انسانی نظر کے قریب تر ہے۔
امیجنگ کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے‎ Pro Imaging Chip VS1 ‎اور مشترکہ ‏طور پر تیار کردہ‎ Dimensity 9500 ‎شامل ہیں جن میں‎ V3+ ‎امیجنگ چِپ اور ویوو کی ‏جانب سے خصوصی طور پر متعین کردہ انتہائی مؤثر امیجنگ‎ NPU ‎شامل ہے۔‎ VS1‎ہر ‏فریم کو پری پروسیس کرتا ہے جبکہ‎ V3+ ‎چِپ پوسٹ پروسیسنگ سنبھالتی ہے اور دونوں ‏مل کر تیزترامیجنگ اور وسیع تر مناظر کی کوریج فراہم کرتے ہیں۔ ویوو کے ملکیتی نیچرل ‏بیوٹی الگورتھم سے مزین اپ گریڈڈ 50 میگا پکسل‎ ZEISS ‎وائیڈ اینگل فرنٹ کیمرہ صارفین ‏کو زیادہ وسیع مناظر، تفصیل اور قدرتی طور پر خوبصورت سیلفیز لینے کے قابل بناتا ہے۔ ‏مزید برآں،‎ vivo ZEISS 2.35x ‎ٹیلی فوٹو وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ معیار کی آسانی ‏فراہم کرتا ہے جس سے ہرشاٹ میں جدید فوٹوگرافی کے نئے امکانات سامنے آتے ہیں۔
‎ X300 Proمیں‎ 20x ‎لانگ رینج موشن اسنیپ شاٹ اور ٹیلی فوٹو فلاور اینڈ برڈ شاٹس بھی ‏متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ایک منفرد مرررِنگ ایفیکٹ شامل ہے جو سبجیکٹس کو ‏نمایاں کرتا ہے اور ہر تصویر میں مشہور‎ ZEISSکی‎ ‎خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔
X300 Pro‏ کے ساتھ ہی پاکستان میں بالکل نیا‎ OriginOS 6 ‎بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ ‏الٹراکور کمپیوٹنگ، میموری فیوژن اور ڈوئل رینڈرنگ انجنز سے تقویت یافتہ ‏Origin ‎Smooth Engine ‎کارکردگی کو بہتر بناتا ہے‎ ‎جس سے ہرآپریشن تیز، ہموار اور بغیر ‏رکاوٹ کے مکمل ہوتا ہے۔ اسمارٹ‎ AI ‎ایکو سسٹم پر مبنی‎ Origin Island ‎ذہین تجاویز، ‏میٹنگزیا میوزک کے لیے یاد دہانیاں اور ٹاسک پریڈکشن کے ذریعے صارف کے باہمی ‏رابطے کو مزید بہتر بناتا ہے۔
مزید یہ کہ ڈیوائس کو‎ 5 ‎سال کے‎ OS ‎اپ گریڈزاور‎ 7‎سال کی سیکیورٹی مینٹیننس حاصل ‏ہوگی جو صارفین کے لیے ایک قابلِ اعتماد اور مستقبل کے لیے تیار تجربہ یقینی بناتی ہے۔
X300 Pro‏ کے مرکز میں‎ Dimensity 9500 ‎موجود ہے جو ویوواورمیڈیا ٹیک کے ‏اشتراک سے تیار کردہ ایک جدید چِپ ہے اور‎ TSMC ‎کے‎ N3P ‎پراسیس پر مبنی ہے۔ یہ ‏ہموار پورٹریٹ ویڈیو، تیزترکیپچررسپانس اور بھاری‎ ‎استعمال میں بھی مستحکم کارکردگی ‏فراہم کرتی ہے۔X300 Pro ‎‏ میں‎ ZEISS Master Color Display ‎اورانڈسٹری لیڈنگ ‏‎ ‎Eye Protection Hardwareشامل ہے جو ہر صورتحال میں واضح اورآرام دہ ویونگ کو ‏یقینی بناتا ہے۔ اس کی‎ 8T LTPO ‎ڈسپلے‎ 2000 ‎نِٹس تک پیک برائٹنس فراہم کرتی ہے ‏جبکہ‎ 2160Hz ‎فل رینج لومیننس‎ PWM ‎ڈمنگ اور فل رینج لومیننس‎ DC ‎ڈمنگ ‏‎ ‎SVMویلیوز کو کم کر کے آنکھوں کے تحفظ کو بہتر بناتی ہیں۔
‎ 6510 mAh BlueVolt ‎بیٹری جس میں‎ 90W ‎فلیش چارج،‎ 40W ‎وائرلیس فلیش چارج ‏کی سپورٹ اور چوتھی جنریشن سلیکون اینوڈ ٹیکنالوجی شامل ہے جو زیادہ گنجائش اور ‏طویل المدت پائیداری کو یکجا کرتی ہے‎ ‎اور‎ X300 Proکو طاقت فراہم کرتی ہے۔ مضبوطی ‏کے لیے ڈیوائس‎ IP68 ‎اور‎ IP69 ‎ریٹنگ کے ساتھ زیادہ گرد و غبار اور پانی سے تحفظ ‏فراہم کرتی ہے۔‎ Diamond Armor Glass ‎اور‎ 3D ‎الٹراسونک فنگرپرنٹ اسکیننگ 2.0 ‏گیلی انگلیوں کے ساتھ بھی فوری اور عملی اَن لاکنگ ممکن بناتے ہیں۔
فلیگ شپ تجربے کو مکمل کرتے ہوئے ‏‎ X300 Proکا ڈیزائن سادہ، نفاست اور انتہائی آرام ‏دہ تجربہ‎ ‎فراہم کرتا ہے۔‎ 1.1mm ‎الٹرا سلم سمِٹرک بیزل کے ساتھ فلیٹ اسکرین ایک مکمل ‏طور پر‎ immersiveبصری تجربہ فراہم کرتی ہے۔‎ Unibody 3D ‎گلاس ڈیزائن کیمرہ ‏ماڈیول کو بغیر کسی رکاوٹ کے ضم کرتا ہے جبکہ پچھلا ‏Coral Velvet Glass ‎ریشمی، ‏فنگرپرنٹ ریزسٹنٹ اور اسکن-فرینڈلی فروسٹڈ ٹیکسچر کے ساتھ آتا ہے۔‎ X300 Pro‏ دو ‏پریمیم رنگوں‎ Phantom Black ‎اور‎ Dune Brown ‎میں دستیاب‎ ‎ہے‎ ‎جو کلاسیکی نفاست ‏اور جدید انداز کا حسین امتزاج ہے۔
قیمت اور دستیابی
نیا‎ vivo X300 Pro ‎پاکستان میں‎ 349,999 ‎روپے‎ ‎میں لانچ کیا گیا ہے۔ صارفین‎31 ‎جنوری 2026 سے اپنے قریبی موبائل مارکیٹ سے پری آرڈر کر سکتے ہیں۔ تمام‎ X300 ‎Pro‏ خریداروں کو‎ vivo X300 Pro VIP ‎باکس بھی ملے گا جس میں بالکل نئےvivo ‎Buds،‎ VIP ‎کارڈ، ٹمپرڈ گلاس پروٹیکٹو فلم اور‎ vivo PhotoLens ‎میگزین شامل ہیں۔
ویوو‎ X300 Pro ‎کے لیے ایک سال کی وارنٹی،‎15 ‎دن کی فری ریپلیسمنٹ اور ‏ایکسیسریزپر‎6 ‎ماہ کی وارنٹی فراہم کرتا ہے۔‎ X300 Pro ‎پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ‏سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے۔ زونگ ‏صارفین‎ 12GB ‎مفت موبائل انٹرنیٹ‎ 2GB) ‎فی ماہ، 6 ماہ تک‎ (‎حاصل کر سکتے ہیں ‏بشرطیکہ ‏G‏4‏‎ ‎سم سلاٹ 1 میں استعمال کی جائے۔
مزید تفصیلات کے لیے ویوو کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
https://www.vivo.com/pk/products/x300-pro