آلو کی گرتی قیمتیں، کاشتکار پریشان ، گھاٹے کی وجہ سے نئی فصل لگانا بھی نا ممکن ہو گیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آلو کی گرتی قیمتیں کاشتکاروں کیلیے درد سر بن گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق آلو کی گرتی قیمتوں کے باعث کاشت کار پر یشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آلو کی فصل پر 3 لاکھ روپے فی ایکڑ لاگت آتی ہے لیکن اب کوئی 50 ہزار روپے میں بھی لینے کو تیار نہیں ہے۔
’’ جنگ ‘‘ کے مطابق کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زراعت گھاٹے کا سودا بنتی جا رہی ہے اور اب کسی بھی فصل کی پیداواری لاگت پوری کرنا دشوار ہے۔
کاشت کاروں نے بتایا ہے کہ سارا منافع مڈل مین لے جاتے تھے مگر اس بار آلو کی گرتی قیمتوں نے کاشت کاروں کے ساتھ مڈل مین کے بھی چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں۔ اڑھائی سے 3 لاکھ روپے فی ایکڑ لاگت والی آلو کی فصل کے 50 ہزار دینے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ گزشتہ فصل میں گھاٹے کی وجہ سے نئی فصل لگانا بھی نا ممکن ہو گیا ہے۔
