بھارتی ٹیم آسٹریلیا اور انگلینڈ کیخلاف عمدہ پرفارمنس دکھائیگی،ٹنڈولکر

بھارتی ٹیم آسٹریلیا اور انگلینڈ کیخلاف عمدہ پرفارمنس دکھائیگی،ٹنڈولکر

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ملک سے باہر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہونے والی سیریز میں بہترین نتائج دے گی۔ ایک انٹروےو میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم با صلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن ہمیں ملک سے باہر فتوحات حاصل کرنے کےلئے سخت محنت اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارا ہوم گراﺅنڈ پر ریکارڈ اچھا ہے اسی طرح ملک سے باہر بھی فتوحات حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ خود کو ہر میچ میں کامیابی کےلئے تیار رکھیں اور صرف یہی راستہ ہے کہ جس کی وجہ سے ہم ملک سے باہر اپنے ریکارڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ماسٹر بلاسٹر نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے بیٹے ارجن کو کرکٹ کھیلنے کے لئے مجبور نہیں کیا، وہ کرکٹ سے گہرا لگاﺅ رکھتا ہے اور اپنی محنت سے آگے آیا ہے، میری نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -