کلائیڈز ڈیل بنک چیمپئن شپ، سمرسیٹ نے گلیمورگن کو ہرا دیا

کلائیڈز ڈیل بنک چیمپئن شپ، سمرسیٹ نے گلیمورگن کو ہرا دیا

  

ٹونٹن (نیٹ نیوز) کلائیڈز ڈیل بنک 40 اوورز چیمپئن شپ میں سمرسیٹ نے گلیمورگن کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، کرس کک کی ناقابل شکست سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، سمرسیٹ کی طرف سے پیٹر ٹریگو نے 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ کاﺅنٹی گراﺅنڈ ٹونٹن میں کھیلے گئے میچ میں گلیمورگن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے، کرس کک نے 137 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ سمرسیٹ کی طرف سے پیٹر ٹریگو اور سٹیو کربی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سمرسیٹ نے ہدف 38 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -