اے ٹی پی لاس اینجلس اوپن میں لٹویا اور امریکہ کے کھلاڑی فائنل پہنچ گئے
لاس اینجلس( نیٹ نیوز) اے ٹی پی لاس اینجلس اوپن کے چھٹے روز مقابلوں میں لٹویا اور امریکہ کے کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے۔سیمی فائنل مقابلے میں لٹویا کے ریکارڈس بیرنکس نے آسٹریلیا کے مارینکومیٹوسیوک کو 7-5اور 6-1سے ہرا دیا جبکہ امریکہ کے سانکیوری نے امریکہ کے ہی راجیو رام کو 6-3اور7-6(7/4) سے شکست دی۔