اےنٹی گوا ٹےسٹ ،نیوزی لینڈ نے 3وکٹوں پر 199رنز بنا لئے

اےنٹی گوا ٹےسٹ ،نیوزی لینڈ نے 3وکٹوں پر 199رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اےنٹی گوا( نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لئے، نیوزی لینڈ کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 28 رنز درکار، برینڈن میک کولم نے 84 اور مارٹن گپٹل نے 67 رنز بنائے، سنیل نارائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سر ویون رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساﺅنڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 442 رنز 6 کھلاڑیوں کے آﺅٹ پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو 497 کے مجموعی سکور پر نارسنگھ ڈیونرائن 79 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ 502 کے مجموعی سکور پر سنیل نارائن 4 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے۔ 516 کے سکور پر کپتان ڈیرن سیمی 50 رنز بنا کر ڈینئل ویٹوری کی گیند پر ان کو ہی کیچ تھما بیٹھے۔ ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے سکور 351 کے جواب میں 522 رنز بنا کر 171 رنز کی برتری حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 47 کے سکور پر ڈینئل فلین 20 رنز بنا کر سنیل نارائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہو گئے۔ اس کے بعد مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کولم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 170 تک پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 28 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 7 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن نے 2 جبکہ کیمار روچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔