ناقص سیکورٹی، بھارت کا اولمپک انتظامیہ سے معافی کا مطالبہ

ناقص سیکورٹی، بھارت کا اولمپک انتظامیہ سے معافی کا مطالبہ

  

نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارت نے لندن اولمپک کی افتتاحی تقریب میں اپنے سکواڈ کے ساتھ ایک پراسرار خاتون کے چلنے پر لندن اولمپک کے منتظمین سے احتجاج کیا ہے۔ نامعلوم خاتون جس نے سرخ شرٹ اور نیلی پینٹ پہن رکھی تھی بھارت کے پرچم بردار سشیل کمار کے ساتھ افتتاحی تقریب میں چلتے ہوئے دیکھی گئی جبکہ وہ اس دستے کا حصہ نہیں تھی۔ بھارت کے قائمقام مشن سربراہ مرلی دھرن راجا نے اس مداخلت پر افسوس کا اظہار کیا لیکن انہوں نے اس سکیورٹی نقص کے باوجود حکام کو نہیں بلایا، اس خاتون نے روایتی شناختی بیج بھی لگایا ہوا نہیں تھا۔ ٹائمز آف انڈیا نے راجا کے حوالے سے کہا '' اس خاتون کا یہاں کوئی کام نہیں تھا، یہ واضح طور پر مداخلت تھی، ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -