سری لنکا اور بھارت کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل

سری لنکا اور بھارت کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل

  

کولمبو ۔(نیٹ نیوز) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میںکھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے 21 رنز سے فتح حاصل کی، دوسرے میچ میں سری لنکا نے شاندار کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی، تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے سری لنکا 5 وکٹوں سے ہرا کر ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 4 اگست کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -