لندن اولمپکس،30 کھلاڑیوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا

لندن اولمپکس،30 کھلاڑیوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)لندن اولمپکس میں شریک 30 سے زائد مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ان کھلاڑیوں کا تعلق امریکہ، ارجنٹائن، مناکو سمیت دیگر ممالک سے تھا ان کھلاڑیوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی ان کی سالگرہ پر ان کو مبارکباد دی گئی ان کھلاڑیوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سالگرہ کی اس وقت زیادہ خوشی ہوگی جب ہم اپنے اپنے کھیلوں میں میڈلز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ان کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں میگا کھیلوں کے موقع پر اپنی سالگرہ منانے کا موقع مل رہا ہے اور اس موقع پر شریک کھلاڑیوں کی طرف سے مبارکبادیں وصول کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے یہ سالگرہ ہمیں یاد رہے گی۔