پاکستان کو سپین سے کامیابی کیلئے سخت محنت درکار ہے،سابق کھلاڑی

پاکستان کو سپین سے کامیابی کیلئے سخت محنت درکار ہے،سابق کھلاڑی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لندن اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کا مقابلہ سپین سے اسان نہیں ہوگا اس میچ کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کو بہت محنت درکار ہے ان خیالات کا اظہار ہاکی کے سابق کھلاڑیوں نے آج کے میچ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں سپین کی ٹیم بہت مضبوط ہے لیکن اگر کھلاڑی پرعزم ہوکر کھیلیں اور عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تو پاکستان آج کا میچ جیت سکتی ہے آ ج کا میچ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے اگر پاکستان آج میچ جیت جاتا ہے تو اس کےلئے اگلے میچوں میں کامیابی حاصل کرنا آسان ہوجائے گا لیکن اگر آج اس کو شکست ہوتی ہے تو پھر اس کےلئے اگلے میچ جیتنا مشکل ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -