لندن اولمپکس اسٹریلوی سوئمز امیلیی نے بیک سڑوک ایونٹ میں ریکارڈ بنا ڈالا

لندن اولمپکس اسٹریلوی سوئمز امیلیی نے بیک سڑوک ایونٹ میں ریکارڈ بنا ڈالا

  

لندن( نیٹ نیوز) لندن اولمپکس میں مقابلے زور و شور سے جاری ہیں گزشتہ روز آسٹریلوی سوئمر ایمیلی سی بوم نے بیک سڑوک ایونٹ میں ریکارڈ قائم کردیا انہوں نے 100 میٹر بیک سڑوک ویمنز ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا انہوں نے مقررہ فاصلہ صرف 58.23 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ امریکہ کے ریان لوچے امریکہ کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا سوئمنگ کے مینز 400 میٹر انفرادی میڈلے ایونٹ میں امریکہ کے ریان لوچے نے مقررہ فاصلہ 4 منٹ اور 5.18 سکینڈ میں طے کر کے اپنے ملک کے لئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ برازیل کے تھیاگو پریرا نے چاندی اور جاپان کے کوسکے ہگینو نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، بیجنگ اولمپکس میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے امریکی تیراک مائیکل فیلپس چوتھے نمبر پر رہے۔ مینز 400 میٹر فری سٹائل میں چین کے سن ینگ نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 منٹ اور 40.14 سیکنڈز میں طے کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، اس سے قبل سے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ایان تھروپ کے پاس تھا جو انہوں نے سڈنی گیمز میں مقررہ فاصلہ 3 منٹ اور 40.59 سیکنڈ میں طے کرکے قائم کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے پارک تائے ہوان دوسرے اور امریکہ کے پیٹر وینڈرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ ویمنز 400 میٹر انفرادی میڈلے ایونٹ میں چین کی یی شیون نے ناصرف اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنا ڈالا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 منٹ 28.43 سیکنڈ میں طے کیا، امریکہ کی الزبتھ بیسل نے چاندی اور چین کی لی زوان ژو نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ویمنز 4/100 میٹر فری سٹائل میں آسٹریلوی ٹیم نے سونے کا تمغہ جیت لیا، ہالینڈ نے دوسری اور امریکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -