لندن اولمپکس قومی ہاکی ٹیم آج سپین کے خلاف میچ کے لیے میدان میں اترے گی

لندن اولمپکس قومی ہاکی ٹیم آج سپین کے خلاف میچ کے لیے میدان میں اترے گی

  

لندن ( نیٹ نیوز) لندن اولمپکس کے مینز ہاکی اےونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج سپین کے خلاف کھیلے گا قومی ہاکی ٹیم کے کپتان سہیل عباس کا کہنا ہے کہ ٹیم آج اپنا پہلا میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہے اور ہم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ میچ ہمارے لئے آسان نہیں ہے لیکن ہم اس میچ کے حوالے سے پریشر میں نہیں ہیں پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں اور ان کی دعاﺅں کی بدولت کامیابی حاصل کریں گے۔ لندن اولمپکس گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، سپین، ارجنٹائن، جنوبی افریقہ اور برطانیہ شامل ہیں۔ گروپ بی میں بھارت، جرمنی، نیوزی لینڈ، ہالینڈ، کوریا اور بیلجیئم شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ یکم اگست کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا، تیسرے میچ میں قومی ٹیم میزبان برطانیہ سے ٹکرائے گی، پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ جنوبی افریقہ جبکہ پانچواں اور آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -