بپاشا باسو کی فلم ” راز تھری“ کا پوسٹر مارکیٹ میں آگیا

بپاشا باسو کی فلم ” راز تھری“ کا پوسٹر مارکیٹ میں آگیا

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)چہرے مہرے سے بھولی بھالی نظر آنے والی بنگال کی گڑیا بپاشا باسو کے حوالے سے بھی یوں لگتا ہے کہ ان کی بھی سستی شہرت کے دن آگئے ہیں۔ ان کی نئی فلم” راز تھری ‘کا پوسٹر مارکیٹ میں آگیا ہے اور آتے ہیں اس نے بھی خبروں میں جگہ بنالی ہے۔فلم راز تھری 7ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ ماجرہ کچھ یوں ہے کہ ابھی کرینہ کپور کی فلم ہیروئن کے پوسٹر کا تنازع نظر کے سامنے سے ہٹا بھی نہیں تھا کہ بپاشا باسو کا پوسٹر بھی آتے ہی تنقید کا شکار ہوگیا ۔ راز تھری بھٹ برادرز کی ہارر فلم کا سیکوئیل ہے جس کے فنکاروں میں بپاشا باسو کے علاوہ عمران ہاشمی، ایشا گپتا اور جیکلین فرنانڈیس شامل ہیں۔ یہاں تک تو سب ٹھیک ہے لیکن پوسٹر میں بپاشا باسو کو کسی اندیکھی قوت کے ہاتھوں میں جکڑا ہوا دکھایا گیا ہے اور وہ بھی اس انداز میں کہ سیدھے سادھے الفاظ میں پوسٹر کی مزید وضاحت یا منظر کشی ممکن ہی نہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پوسٹر نے جسم ٹو اور ہیروئن کے پوسٹرز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم اسکرین پر آگ لگائے یا نہ لگائے پوسٹر نے آگ بھڑکادی ہے۔ پوسٹر پر جو ٹیگ لائن لگی ہے وہ بھی کچھ کم خطرناک نہیں۔ فلم کو دائریکٹ کیا ہے وکر م بھٹ نے جبکہ پروڈیوسر ہیں مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ۔ فلم راز تھری 7ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -