کرینہ کپور کو فلم ”دبنگ ٹو“ کی سیکوئل کیلئے سائن کر لیاگیا

کرینہ کپور کو فلم ”دبنگ ٹو“ کی سیکوئل کیلئے سائن کر لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) کرینہ کپورجو عرصے سے ارباز خان کی آنے والی فلم” دبنگ ٹو“ میں اپنے رنگ ڈھنگ سے منی بننے کی خواہشمند تھیں انہیں بلآخر دبنگ کی سیکوئل کے لئے سائن کرلیا گیا ہے۔اب ان پر بھی منی بدنام ہوئی جیسا آئٹم سانگ پکچرائز کیا جائے گا۔ اس آئٹم سانگ کو کریں گے ساجد واجد یا للت پنڈت۔سلمان خان کے علاوہ فلم میں شامل ہوں گے ارباز خان، سوناکشی سنہا، پرکاش راج اور دیپک دوبریال۔ فلم کی شوٹنگ اسی سال اکتوبر میں شروع ہوجائے گی۔

مزید :

کلچر -