یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے 14 افراد ہلاک

یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے 14 افراد ہلاک

  

کمپالا (اے پی پی) یوگنڈا میں ایمبولا وائرس سے ہونے والی بیماری سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارہ صحت کے حوالہ سے بتایا کہ بیماری اور وائرس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ہیمویرجک فیور کا باعث بننے والے وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی۔ ایبولا وائرس کی اس بیماری کا موثر علاج بھی نہیں ہے۔ یوگنڈا میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ جواکیوم سوپکا نے بتایا کہ دارالحکومت کے مغرب میں 17 کلومیٹر دور ضلع کبالے میں بیماری سے کل 20 افراد متاثر ہوئےجن میں سے اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہیں کہ ایبولا وائرس کی یہ بیماری متاثرہ فرد میں مرض شدید ہونے کی صورت میں دوسروں کو بھی متاثر کرتی ہے اور مریض کی دیکھ بھال کرنے والوں کو بھی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -