موساد کا سی آئی اے اور ایم آئی سکس پر مکمل کنٹرول ہے: ایران

موساد کا سی آئی اے اور ایم آئی سکس پر مکمل کنٹرول ہے: ایران

  

تہران(اے پی پی) ایرانی مسلح افواج کے سربراہ حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد کا امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی سکس پر مکمل کنٹرول ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات دارالحکومت تہران میں ایرانی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں اور دیگر عہدیداروں سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ادارے مل کر اسلام مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال سے اندازہ ہو رہا ہے کہ دنیا بھر کی تمام اہم خفیہ ادارے اس وقت صیہونی خفیہ ادارے موساد کے زیر کنٹرول ہیں اور وہ یہودیوں کے رہنماﺅں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1979ءکے انقلاب ایران نے یہودی ریاست کو ایسی صورتحال سے دوچار کردیا ہے کہ وہ اپنی موت اپنی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -