شمالی کوریا میں شدید سیلاب سے 88 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہوگئے

شمالی کوریا میں شدید سیلاب سے 88 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہوگئے

  

پیانگ یانگ(اے پی پی) شمالی کوریا میں شدید ترین سیلاب سے 88 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ کورین ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے ہی غذائی قلت کا شکار شمالی کوریا کی عوام کو سیلاب کے باعث مزید مشکلات کا سامنا ہونے کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں اور سمندری طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔ شمالی کورین نیوز ایجنسی کے مطابق ایک ماہ میں تقریباً 63 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -