روس نے چار سیارچے خلا میں بھیج دیے

روس نے چار سیارچے خلا میں بھیج دیے

  

پلیسٹک(اے پی پی) روس نے راکٹ کے ذریعے چار سیارچے خلا میں بھیج دیے‘ سیارچوں کی کھیپ کامیابی کیساتھ زمین کے مدار میں پہنچا دی گئی۔ روسی خلائی فورسز کے ترجمان کرنل الیکس زلوتکن نے میڈیا کو بتایا کہ کاسموس کلاس ملٹری سیٹلائٹ سمیت چار سویلین سیارچوں کی کھیپ خلائی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیج دی گئی۔ راکٹ ماسکو وقت کے مطابق ایک بجکر 33منٹ پر شمالی روس کے خلائی مرکز پلیسٹک سے داغا گیا۔ سویلین سیارچوں میں 2گونیٹس - ایم ٹیلی کام سیارچے اور ایک ایم آئی آر سائنٹیفک مائیکرو سیارچہ شامل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -