اداکارہ نتالی پورٹ مین کی شادی5 اگست کو ہوگی

اداکارہ نتالی پورٹ مین کی شادی5 اگست کو ہوگی

  

نیویارک( نیٹ نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ایکٹرس نتالی پورٹ مین نے اگلے ماہ کوریو گرافر بینجمن سے شادی کا اعلان کر دیا۔ رقاصہ پر بنائی گئی فلم بلیک سوان نے نتالی پورٹ مین کی زندگی بدل دی۔ پہلے فلم نے نتالی کو بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ دلوایا اور پھر انہیں جیون ساتھی بھی اسی فلم سے ہی مل گیا۔ بلیک سوان میں ڈانس سیکھتے سیکھتے نتالی نے کوریو گرافر کو ہی دل دے دیا۔ دو سالہ دوستی کے بعد نتالی اور کوریو گرافر بنجمن نے شادی کا اعلان کر دیا۔ ان کی شادی پانچ اگست کو ہوگی۔

مزید :

کلچر -