عمران ہاشمی مداحوں کے لئے آئٹم سانگز کیلئے آمادہ

عمران ہاشمی مداحوں کے لئے آئٹم سانگز کیلئے آمادہ

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)بھٹ کیمپ کے فیورٹ عمران ہاشمی جن کی فلم ڈرٹی پکچر کے بعد جنت بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور اب مداح تو مداح ان کے ناقدین بھی عمران ہاشمی کی اداکاری کی صلاحیتوں کو ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ اس کا انداز ہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب کرن جوہر جیسے ہدایت کار نے بھی ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے پر غور شروع کردیا تاہم ابھی عمران ہاشمی کے مداحوں کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ وہ اب آئٹم سانگ کرنے پر بھی آمادہ ہوگئے ہیں ۔آئٹم سانگ مداحوں کی توجہ فوری طور پر مبذول کروانے کیلئے بہترین ٹریک سمجھے جاتے ہیں اب عمران بھی ان میں جلوہ گر ہونگے لیکن اس کے لئے انہوں نے صرف ایک شرط عائد کی ہے اور ان کی شرط ہے کہ آئٹم سانگز منفرد ہونے چاہئیں۔

مزید :

کلچر -