وینا ملک نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوری بھی شروع کر دی
ممبئی ( نیٹ نیوز) وینا ملک جو ان دنوں دی ڈرٹی پکچر کے کنڑورژن میں کام کررہی ہیں ، انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی شروع کردی ہے۔ اپنی پہلی فلم دال میں کچھ کالا ہے کی بری طرح ناکامی کے بعد وینا ملک نے بلاخر پلے بیک سنگینگ بھی شروع کردی ہے۔ وہ دی ڈرٹی پکچر میں ایک آئٹم سانگ کرنے جارہی ہیں ۔مزے کی بات یہ ہے کہ اس گانے کو وہ اپنی آواز میں ریکارڈ کراکے خود پر ہی پکچرائز کرائیں گی ۔