جاپان :ہزاروں شہری پارلیمنٹ کے گرد ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مظاہرہ کریں گے

جاپان :ہزاروں شہری پارلیمنٹ کے گرد ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مظاہرہ کریں گے

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے ہزاروں شہری پارلیمنٹ کے گرد ہاتھوں کی زنجیر بنا کر جوہری توانائی کے خاتمہ کیلئے مظاہرہ کریں گے۔ گذشتہ سال فوکو شیما میں ہونے والی تباہی کے بعد سے جاپانی عوام جوہری توانائی کے خلاف جذبات رکھتے ہیں۔ جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیکونوڈا نے گذشتہ ماہ 2 ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تھا جسے جاپانیوں نے پسندیدگی کی سند عطا نہیں کی۔ نوڈا نے بجلی کے بحران کو جواز بنا کر اپنے فیصلے کا دفاع کیا۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر عوام ہفتہ وار احتجاج کرتے ہیں جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے سامنے اتوار کو ہونے والے انسانی ہاتھوں کی زنجیر کا مظاہرہ 3 بجے شروع ہو گا جس کے دوران ریلی نکالی جائے گی جو دارالحکومت کی سڑکوں پر مارچ کے بعد پارلیمنٹ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر جوہری پاور کے خاتمہ کیلئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -