نئی ہالی وڈ فلم سائلنٹ ہل، ریویلیشن کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ہالیوڈ کی خوف اور سسپنس سے بھرپور سائلنٹ ہل ریویلیشن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائےگی فلم ایک ایسی لڑکی کی کہانی پر مبنی ہے جس کے والد اچانک پراسرار طور پر غائب ہوجاتے ہیں اور اسے ڈراو¿نے خواب نظر آنے لگتے ہیں جب وہ اپنے والد کی تلاش شروع کرتی ہے تو اس کے ساتھ خطرناک واقعات پیش آنا شروع ہوجاتے ہیں۔فلم کی کہانی اور ڈائریکشن مائیکل جے باسیت کی ہے خوف اور دہشت سے بھرپور فلم 26 اکتوبر پوری دنیا کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔