فلپائن میں بدروحوں سے بچاوکیلئے میراتھن ریس کا انعقاد

فلپائن میں بدروحوں سے بچاوکیلئے میراتھن ریس کا انعقاد

  

منیلا (اے پی پی) فلپائن میں منفرد میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔ دارالحکومت منیلا میں 5 کلومیٹر میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کو راستے میں چھپی 300 سے زائد بدروحوں سے بچنا تھا۔ مذکورہ بدروحیں گاڑیوں، جھاڑیوں اور مختلف مقامات پر چھپی ہوئی تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں سے مخصوص ربن چھیننا تھے۔ میراتھن ریس میں کامیاب ہونے والے افراد کو انعامات دیئے گئے۔ منتظمین کے مطابق اس سالانہ ریس کا انعقاد مشکلات سے بچنے اور دیوتاﺅں کو خوش کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -