بھارت نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو اپنے پانیوں میں آنے سے روک دیا
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو اپنے پانیوں میں آنے سے روک دیا۔ مینگلور ریفائنریز اینڈ پیڑو کیمیکلز لمیٹڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی تیل بردار جہازوں کو اپنی سمندری حدود میں داخلہ سے روک دیا ہے۔ ریفائنریز نے ایران سے 4 آئل ٹینکروں کی درآمد کیلئے بات کی تھی جن میں ہر ایک پر 90 ہزار ٹن خام تیل ہونا چاہئے تھا
تاہم ہمیں اب تک صرف ایک کارگو موصول ہوئی ہے جس کی انشورنس اور سی آئی ایف کیلئے حکومت نے اجازت دی تھی۔ ں ایران کی قومی ٹینکر کمپنی اور اس کے 58 جہاز امریکی اور یورپی پابندیوں کی زد می آئے ہیں۔ ایرانی ٹینکروں یا جہازوں کے ذریعہ تیل کی درآمد صرف ایک صورت جاری رہ سکتی ہے اگر بھارت کی جنرل انشورنس کارپوریشن ایرانی خام تیل کی انشورنس فراہم کرے تاہم فی الحال یہ معاملہ حکومتی بینچوں میں زیر بحث ہے۔
(hma/tar/zri 1424 :12) بھارت نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو اپنے پانیوں میں آنے سے روک دیانئی دہلی ۔ 29 جولائی (اے پی پی) بھارت نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو اپنے پانیوں میں آنے سے روک دیا۔ مینگلور ریفائنریز اینڈ پیڑو کیمیکلز لمیٹڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی تیل بردار جہازوں کو اپنی سمندری حدود میں داخلہ سے روک دیا ہے۔ ریفائنریز نے ایران سے 4 آئل ٹینکروں کی درآمد کیلئے بات کی تھی جن میں ہر ایک پر 90 ہزار ٹن خام تیل ہونا چاہئے تھا تاہم ہمیں اب تک صرف ایک کارگو موصول ہوئی ہے جس کی انشورنس اور سی آئی ایف کیلئے حکومت نے اجازت دی تھی۔ ں ایران کی قومی ٹینکر کمپنی اور اس کے 58 جہاز امریکی اور یورپی پابندیوں کی زد می آئے ہیں۔ ایرانی ٹینکروں یا جہازوں کے ذریعہ تیل درآمد صرف ایک صورت جاری رہ سکتی ہے اگر بھارت کی جنرل انشورنس کارپوریشن ایرانی خام تیل کی انشورنس فراہم کرے تاہم فی الحال یہ معاملہ حکومتی بینچوں میں زیر بحث ہے۔(hma/tar/zri 1424 :12)