لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کو مسترد کردیں گے: ڈاکٹرسید وسیم اختر

لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کو مسترد کردیں گے: ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید سیم اختر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام آئندہ انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کو مسترد کردیںگے۔قوم چیف جسٹس اور عدلیہ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔کرپٹ مافیا عدلیہ کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔جمہوریت بچانے کے نام پر سب چوراکھٹے ہوچکے ہیں۔ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقادکے لئے تمام اسٹیٹ ہولڈرز کے ساتھ مل کر متفقہ عبوری حکومت قائم کی جائے۔اگر آئندہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو بڑی تباہی آئے گی۔انہوںنے کہاکہ ملک میںہرطرح کاملٹری آپریشن فوری طورپر بند اور ڈرون طیاروں کو مارگرایاجائے اور آج تک ان ڈرون حملوں اور ملٹری آپریشن میں دہشت گردی کے نام پر مارے گئے لوگوں کے نام قوم کے سامنے لائے جائیں۔لاپتہ افرا د کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر فی الفور عملدرآمد کیاجانا چاہئے۔اسٹیبلشمنٹ کا حکومت سازی میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے۔فوج کاکام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ملکی مسائل کا کوئی ملٹری حل نہیں۔عوام میں اداروں کے احترام کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف کو گیلانی کی طرح زرداری کی کرپشن بچانے کے لئے وزیر اعظم بنایا گیا ہے۔اسمبلی نیلام گھر بن چکی ہے۔جن جن لیڈروں کا پیسہ باہر پڑا ہے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ حکمران جنرل(ر)پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔اگر حکومت کو 18کروڑ عوام کا خیال اور ملک سے محبت ہوتی تو وہ نیٹو سپلائی کو کبھی بحال نہ کرتی۔ عوامی مسائل کے حل اور ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے دینی رہنماﺅں کو آگے آناہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -