حلب شہر پر جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے:کوفی عنان
واشنگٹن(اے پی پی) شام کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مندوب کوفی عنان نے کہاہے کہ حلب شہر پر جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اتوارکو اپنے ایک بیان میں حلب کے گرد فوجیں اور بھاری ہتھیار جمع کیے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات سے عالمی برادری کی جانب سے متفقہ مو¿قف کی ضرورت کا مزید پتہ چلتا ہے تاکہ فریقین کو اس بات پر قائل کیا جا سکے کہ سیاسی تصفیہ ہی مسئلے کا حل ہو سکتا ہے۔شام میں اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کے زیر انتظام ایک علاقے پر ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا گیا جبکہ زمینی فوج ٹینکوں کے ساتھ پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہے۔ سیریئن نیشنل کونسل نے غیرملکی اتحادیوں پر مداخلت کے لیے زور دیا ہے۔