تیز رفتار ٹریکٹر دیوار سے ٹکر ا کر الٹ گیا ، 36 سالہ ڈرائیور ہلاک

تیز رفتار ٹریکٹر دیوار سے ٹکر ا کر الٹ گیا ، 36 سالہ ڈرائیور ہلاک

  

لاہور ( سپیشل رپورٹر) ایف سی کالج کے قریب ٹریکٹر تیز رفتاری کے باعث دیوار سے ٹکر اکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 36سالہڈرائیور ہلاک ہوگیا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا بتایاگیا ہے کہ کو ٹ راداکشن کا رہائشی محمد عمر لاہور میں محنت مزدوری کرتاتھا گزشتہ روزوہ جیل روڈسے ٹھوکر کی طرف اپنے ٹریکٹر پر جارہاتھا کہ ایف سی کالج کے قریب ٹریکٹر تیزرفتاری کے باعث دیوار سے ٹکراکر لٹ گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا حادثہ کے بعد ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا زخمی کو فوری امدادی ٹیموں نے مقامی ہسپتال پہنچایاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی جو لاش کو تدفین کے لیے اپنے آبائی گاﺅں کوٹ رادا کشن لے گئے۔لاش گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہوگیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -