صومالیہ‘امریکی ڈورن طیارے کے حملے میں 18افراد ہلاک ‘117سے زائد زخمی

صومالیہ‘امریکی ڈورن طیارے کے حملے میں 18افراد ہلاک ‘117سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ کے جنوبی علاقہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملہ میں 18 افراد ہلاک اور 117 سے زائد زخمی ہو گئے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو امریکہ کے جاسوس ڈرون طیاروں نے صومالیہ کے جنوبی علاقے لوگلو میں مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی اور میزائل برسائے۔ ایرانی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس حملہ میں 18 افراد ہلاک اور 117 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکہ نے اس سے قبل بھی صومالیہ میں کئی ڈرون حملے کئے ہیں جس میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، زیادہ تر حملے الشباب ملیشیاءکے ٹھکانوں پر کئے جاتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -