پنجاب حکومت ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی آڑ میں اسلامی اقدار پامال کر رہی ہے

پنجاب حکومت ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی آڑ میں اسلامی اقدار پامال کر رہی ہے

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے سے مقدس مقامات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے لیکن ہم ان مقدس مقامات کو شہید کرنے نہیں دینگے داتا دربار کے سامنے اوور ہیڈ برج بننے نہیں دینگے ۔21رمضان المبارک یوم علی کے جلوس سے پہلے توڑ پھوڑ روکی جائے یہاں پر جلوس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو دھرنا ہوگا ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب فکر کے علما ءکرام علامہ آفتاب ربانی ،علامہ حافظ قادر نقوی ،نور مصطفے سمیت دیگر علما ءکرام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ریپڈٹرانزٹ منصوبے کی آڑ میں اسلامی اقدار کو پامال کررہی ہے ۔مسلمانوں کے ملک میں مقدس مقامات کو شہید کیا جارہا ہے جس پر اسلامیان پاکستان کے اند ر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے صوبائی حکومت کربلا گامے شاہ کے گیٹ سمیت مقدس مقامات کو شہید کرنے سے باز رہے ورنہ ہم سڑکوں پر ہونگے ۔مساجد کو شہید کرنے نہیں دینگے ۔کربلا گامے شاہ کے دروازے کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے یوم علی کا جلوس آرہا ہے اس آمد سے قبل تما م رکاوٹیں ہٹا لی جائیں۔ پنجاب حکومت سمجھتی ہے کہ وہ مقدس مقامات کو گر ا دے گی مگر ہم ایسا ہونے نہیں دینگے۔ پنجاب حکومت ایک انچ زمین بھی کربلا گامے شاہ کی لینے نہیں دینگے اور اگر حکومت نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو دھرنا دینگے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -