ڈکیتی کی واردات کے دوران سیکیورٹی کو قتل کرنے والے 2ملزم گرفتار

ڈکیتی کی واردات کے دوران سیکیورٹی کو قتل کرنے والے 2ملزم گرفتار

  

لاہور(خبرنگار)ایس پی سول لائن انویسٹی گیشن رانا عظیم کی نگرانی میں انسپکٹر اشفاق بٹ اور ان کی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر خالد وڑائچ نے ڈکیتی کی واردات کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث 2خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق 2نامعلوم ملزمان نے دوران واردات شوکت خانم کولیکشن سنٹر اقبال روڈ گڑھی شاہو مزاحمت کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اس واردات کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر SSP/INVلاہورSP/INVسول لائن ڈویژن نے DSPسول لائن سرکل کی زیر نگرانی ایک ٹیم اشفاق بٹ انسپکٹر انویسٹی گیشن ریس کورس کی سربراہی میں تشکیل دی جنہوں نے شب و روز کی محنت اور لگن سے نامعلوم ملزمان کا سراغ لگا کر رضوان لطیف عرف بھائی ڈکیت گینگ کے ملزمان نمبر 1، رضوان لطیف عرف بھائی، نمبر 2نعیم عباس کو گرفتار کیا، ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان سے اسلحہ ناجائز اور لاکھوں روپے نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -