تھانہ کی حدود میں 230 اشتہاریوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں

تھانہ کی حدود میں 230 اشتہاریوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں

  

لاہور (خبرنگار) تھانہ شالیمار کے حدود میں قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت فراڈ اور دیگر مقدمات میں ملوث 230 ایسے خطرناک اشتہاری ملزمان نے علاقے میں شہریوں کی نیندیں حرام کرکے رکھی ہوئی ہیں۔ جن کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہیں ان اشتہاری ملزمان میں سے100 سے زائد اشتہاری ملزمان ہیں جو کہ قتل اور ڈکیتی جیسے انتہائی سنگین مقدمات میں عرصہ دراز سے اشتہاری ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کیلئے متعدد بار پروگرام کو ترتیب دے چکی ہے لیکن پولیس ان کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے جس کے باعث جہاں پولیس کی کارکردگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے وہاں شہریوں کے اندر خوف وہراس بھی پیدا ہو کر رہ گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -