رحمان پورہ میں ٹریول ایجنٹ سکول میں مردہ حالت میں پایا گیا

رحمان پورہ میں ٹریول ایجنٹ سکول میں مردہ حالت میں پایا گیا

  

لاہور ( سپیشل رپورٹر) وحدت کالونی کے علاقے رحمان پورہ میں ٹریول ایجنٹ سرکاری سکول میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا 35سالہ شخص کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے مقتول کے ورثاءنے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق رحمان پورہ کا رہائشی محمد اشرف دو کمسن بچوں کا باپ تھا وہ ہفتہ اور اتوار کی شب گھر سے موبائل فون میں ایزی لوڈ کرانے کے لئے گیا تو گزشتہ صبح گھر کے قریب واقع پاکستان ماڈل سکول کے لیٹرین میں مردہ حالت میں پایا گیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے گلے میں تشدد کے نشانات موجود ہیں تا ہم پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ جمع کر ا دی ہے اس موقع پر مقتول کے ورثاءنے الزام عائد کیا ہے کہ محمد اشرف کو سکول کے ہیڈ ماسٹر رانا امجد نے قتل کیا ہے تاہم ا س سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی عمران کا کہنا ہے کہ وہ محمد اشرف کے قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی ختمی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہونگے مقتول کے ورثاءنے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -