بیمار بھائی کیلئے چائے لینے گیا پولیس نے روزہ خوری کے الزام میں پکڑ لیا

بیمار بھائی کیلئے چائے لینے گیا پولیس نے روزہ خوری کے الزام میں پکڑ لیا

  

لاہور (اپنے نمائندے سے) بیمار بھائی کیلئے چائے لینے آیا تھا پولیس نے روزہ خوری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا ان خیالات کا اظہار چائنہ سکیم سے پکڑے جانے والے 21 سالہ نوجوان محمد وقاص نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وقاص نے بتایا کہ اس کا بھائی نواز شریف ہسپتال میں داخل ہے اور وہ بیمار ہے اس کیلئے چائے اور بند لینے کیلئے ہوٹل میں آیا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر مجھے گرفتار کر لیا ہے اور روزہ خوری کا مقدمہ درج کر دیا ہے حلف دینے کو تیار ہوں کہ میں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور پولیس کو سچائی کے حوالے سے آگاہی بھی دی مگر کسی نے بات نہ سنی اور حوالات میں بند کر دیا غریب انسان ہوں وکیل کروانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں اب جج صاحب کے سامنے پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -