گیس سپلائی معطل رہے گی

گیس سپلائی معطل رہے گی

  

لاہور (خبر نگار) سوئی گیس کمپنی کے لوڈ مینجمنٹ کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے چار ریجنوں میں آج سے دو دن کیلئے 4 ہزار سے زائد صنعتوں جبکہ آج سے اگلے تین روز کیلئے 1280 سے زائد سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ صنعتوں کا پہیہ جام رہنے کے ساتھ ساتھ آج سے سی این جی اسٹیشنوں پر گیس نہ ملنے پر سی این جی پر چلنے والی گاڑیوںک کا پہیہ جزوی طور پر جام رہے گا۔ جس کے باعث ایل پی جی کا استعمال بڑھ کر رہے گا اور رکشہ ،ٹیکسی سمیت پک اپ چلانے والے سی این جی نہ ملنے پر سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -