لاہور ریلوے سٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا

لاہور ریلوے سٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ کادوبارہ آغاز کردیا گیا ہے جس کے پیش نظر اب مسافروں کے علاوہ دوسرے شہری اور خصوصامسافروں کے عزیز واقارب پلیٹ فارم ٹکٹ لے کر لاہور ریلوے اسٹیشن کے اندر داخل ہوسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات بڑھنے کے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ بند کردی گئی تھی اور مسافروں کے علاوہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص لاہور ریلوے اسٹیشن کے اندر داخل نہیں ہوسکتاتھا۔ذرائع کے مطابق ملک میں امن وامان کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہونے کے بعد ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جاوید انور بوبک نے سکیورٹی حکام سے مشاورت کی جس میں سکیورٹی حکام کی جانب سے ریلوے انتظامیہ کو پلیٹ فارم ٹکٹ کی بحالی کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہورڈویژن جاوید انور بوبک نے پلیٹ فارم ٹکٹ کھولنے کے سسٹم کا دوبارہ آغاز کرنے کی اجازت دے دی۔اب تاہم پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 5روپے سے بڑھا کر 10روپے کردی گئی ہے اس اقدام سے ریلوے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ مسافروں کے عزیز واقارب نے ریلوے انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -