لاہور میں ریکارڈ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ‘بیک وقت 7گرڈسٹیشن بند کردیئے گئے

لاہور میں ریکارڈ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ‘بیک وقت 7گرڈسٹیشن بند کردیئے گئے

  

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ گزشتہ روز 7 گرڈ اسٹیشن بیک وقت بند کردیے گئے جس سے 80% آبادی میں چار چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ روزہ داروں کیلئے عذاب بن گئی۔ اس کے خلاف جھولیاں اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دیتے رہے۔ گزشتہ روز سحری کے اوقات سے ہی لاہور میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جو سحری سے لے کر دوپہر تک جاری رہا۔ کچھ علاقوں میں سحری سے لے کر صبح 12 بجے تک لوڈشیڈنگ جاری رہی، بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے شہر کے 7 گرڈ اسٹیشن اچانک بند کردیے جس سے اندرون شہر، ملتان روڈ، صدر کے علاقے لوڈشیڈنگ کی زد میں آگئے، جس سے شہری سراپا احتجاج بنے رہے، روزہ داروں کا برا حال ہوگیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -