ترکی کی باکسنگ ٹیم کے کوچ حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے

ترکی کی باکسنگ ٹیم کے کوچ حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے

  

لندن (بیورورپورٹ)لندن میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے روز جہاں بہت سارے دلچسپ مناظر سے لوگوں نے لطف اٹھایا وہیں ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جس میں ترکی کی باکسنگ ٹیم کے ایک کوچ دل کی حرکت بند ہونے سے چل بسےلندن گیمز میں ترکی کی باکسنگ ٹیم کیساتھ شرکت کرنے والے ریفری گیرپ ایرکیومکو ہوٹل میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے انتظامیہ کے مطابق گیرپ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی تہتر سالہ گیرپ آئبا کے ریفری اور ججنگ کمیشن کے ممبر بھی تھے فیڈریشن نے کہا ہے کہ گیرپ کی نعش اگلے ہفتے ترکی بھیج دی جائے گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -