پاکستان کے وقاراور مفادکیخلاف ہراقدام چیلنج ہوسکتا ہے۔شیخ قیصرمحمود

پاکستان کے وقاراور مفادکیخلاف ہراقدام چیلنج ہوسکتا ہے۔شیخ قیصرمحمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ پاکستان کے وقاراورقومی مفادکیخلاف ہراقدام عدالت عظمیٰ میں چیلنج ہوسکتا ہے۔پیپلزپارٹی کے سومیں سے سوفیصد اقدامات آئین سے متصادم اور قومی مفادات کے منافی ہوتے ہیں۔اتحادی حکمرانوں کوآئین کابنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے فری ہینڈ نہیں دیا جاسکتا۔صدرزرداری سے چودھری برادران تک کوئی بھی ملک وقوم کیلئے ناگزیر نہیں ہے،ان میں سے کوئی بھی آئین اورقانون کی حکمرانی کاراستہ نہیں روک سکتا ۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ احتساب عدالت کی طرف سے شریف خاندان کودوبارہ طلبی کانوٹس بھجوانا سراسربدنیتی پرمبنی ہے ،قومی قیادت کیخلاف انتقامی اقدامات کے فیصلے ایوان صدر میں ہورہے ہیں۔اتحادی حکومت کے حالیہ منفی ہتھکنڈوں کامقصد مسلم لیگ(ن) کی قیادت کوآزاد عدلیہ کی حمایت اورعوام کومتحدکرنے سے روکنا ہے ۔